ملتان (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین محدود اوورز کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ 34 سالہ کیرون پولارڈ نے 2007 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ان کو 123 ایک روزہ بین الاقوامی اور 101 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حا صل ہے۔انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوران تین سنچریاں سکور کیں اور 55 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹی 20 میں ناقابل شکست 75 رنز اور بائولنگ کے شعبے میں 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔کیرون پولارڈ کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔وہ 2012 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ انہوں نے ستمبر 2019 میں جیسن ہولڈر سے محدود اوورز کی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی۔