پی ایم ایل این ویمن ونگ امارات کی صدر فرزانہ کوثر کی طرف سے سوشل میڈیا کے ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر

Apr 22, 2022

  پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر نے امارات میں ایک عرصہ سے کام کرنے والے پاکستانی سوشل میڈیا کے ارکان کے اعزاز میں ایک افطاری کا اہتمام کیا - القصیص دبئی کے پاک صوفی ریسٹورنٹ میں ہونے والے اس افطار ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں غلام محی الدین ، معظم رانا، شاہد، محمد فہیم ، محمد سرور، عابد حسین، محمد انصر وسیم ، میاں غلام مصطفیٰ ، ملک دلدار علی اعوان ، خرم مقصود ، ایم عارف ساحر، افضال احمد، عمیر منان اور سہیل اکرام نے شرکت کی - افطار کے بعد فرزانہ کوثر اور سوشل میڈیا ارکان نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر گفت و شنید کی، جس میں کہا گیا کہ عصر حاضر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی اپنی اہمیت ہے- سوشل میڈیا کے ذریعے آزادانہ طور پر بآسانی اپنے خیالات کا اظہار کیا جا سکتا ہے اور اپنی بات چشم زدن میں دنیا کے ایک کونے سے دنیا کے دوسرے کونے تک پہنچائی جا سکتی ہے اور کسی بھی پروپیگنڈے کا مناسب انداز میں  جواب دیا جا سکتا ہے- آج کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے ہر گز انکار نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے مثبت استعمال سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے- سوشل میڈیا ارکان نے کہا کہ ہم اخلاقی دائرے  کے اندر رہتے ھوئے پاکستان مسلم لیگ ن کا دفاع بھی کر رہے ہیں اور پارٹی کاز کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں- فرزانہ کوثر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل  میڈیا ٹیم کا کام مثالی ہے جو لائق صد تحسین و آفریں ہے- انہوں نے کہا کہ امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کو مزید مضبوط اور فعال کیا جائے گا تا کہ ہم سب مل جل کر مزید بہتر اور منظم انداز میں کام کر سکیں- اس موقع پر سوشل میڈیا کے حاضر ارکان نے پی ایم ایل این ویمن ونگ امارات کی صدر فرزانہ کوثر کی سربراہی میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا-  فرزانہ کوثر نے اس موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کے لئیاستعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان مسلم لیگ ن اندرون اور بیرون ملک مزید مضبوط ہو گی اور ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھے گا- سوشل میڈیا کے لیے بہترین اور مثالی کام کرنے پرمحمد معظم رانا کو خصوصی کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا- فرزانہ کوثر نے کہا کہ یہ ایک اعزاز ہے جبکہ آئندہ مزید سوشل میڈیا ورکرز کو حوصلہ افزائی کے سرٹیفکیٹس اور اعزازی شیلڈز دی جائیں گی- اس موقع پر محمّد شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان اور حمزہ شہباز کے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں انہیں مبارکباد دی گئی  اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی- اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے مزید کام کرتے ہوے اپنے قائدین کے دست و بازو بنیں گے -

مزیدخبریں