بوچھال کلاں (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصا ف ضلع چکوال کے سیکرٹری جنرل ملک یاسر اعوان دندہ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر منعقد ہونیو الی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کی دعوت یاسر دندہ اعوان کو سینیٹر ولید اقبال نے دی تھی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر اعوان دندہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو پرجوش کارکن ہیں وہ علامہ اقبال کے شاہین سے مشابہت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ استحکام پاکستان اور ملک کی خوشحالی کیلئے قوم کے شاہینوں کو اب اسی طرح باہر نکلنا ہوگا جس جوش و جذبے کیساتھ قیام پاکستان کے وقت نوجوانوں نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔ سینیٹر ولید اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام کا بنیادی نکتہ خودی ہے اور اس وقت کپتان عمران خان نے اسی فلسفے کو آگے بڑھایا ہے تو خیبر سے کراچی تک پوری قوم جاگ اٹھی ہے۔