حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی راہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے لاہور کے کامیاب جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانکیں گی آنیوالا دور تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے عمران خان نے اس قوم کو شعور دیا یہی وجہ ہے کہ پورا پاکستان ان کی کال پر سڑکوں میں ملکی دولت لوٹنے والوں کا اکھٹا بھی ہونا عمران خان کی جیت ہے اپنے مفاد کیلئے اکھٹے ہونے والے جلد شکست سے دو چار ہونگے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ اہلیان لاہور جب بھی سڑکوں پر آئے تبدیلی آئی اب حکومت کو الیکشن کرانے پڑینگے موجودہ حکومت الیکشن سے گھبرا رہی ہے کیونکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو چکی ہے اب انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ حکومت کریں یا الیکشن کروائیں۔