علامہ اقبال کو شاعر مشرق،ادیب،مفکر اور فلسفی کے طور پر جانا جاتا ہے، وقاص صفدر

مری(نامہ نگار خصوصی)برصغیر پاک و ہند میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق،ادیب،مفکر اور فلسفی کے طور پر جانا جاتا ہے، آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی ،کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے، اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اوراسلامی عظمت کو اجاگر کیا ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری نے محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے یوم وفات کے حوالے سے مقامی سکولوں کے طلباء کے مابین منعقدہ تقریری مقابلے ’’پیام اقبال‘‘ میںپوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقابلے میںاول پوزیشن محمد عماد دارارقم سکول، دوسری  پوزیشن ایمن گل گورنمنٹ گرکز ہائر سیکنڈری سکول مری سٹی اور تیسری پوزیشن عطاء الرحمن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لارنس کالج مری نے حاصل کی ۔اسسٹنٹ پروفیسر امجد ضیاء چیئر مین شعبہ اردو کوہسار یونیورسٹی اور مس شائستہ لیکچرار کوہسار یونیورسٹی مقابلے کے جج تھے۔ مقابلے میں شریک تمام طلباء کو انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے تقریب میں مری کی سیاسی و سماجی شخصیت سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر اظہر عباسی،سردار احسن عباسی،لیبرونگ تحصیل مری کے صدرغالب بشیرعباسی،اہلیان علاقہ کے علاوہ سکولوں کی فیکلٹی ، اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کی نظامت کے فرا ئض ڈاکٹر محمد مسعود عباسی ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لارنس کالج مری نے انجام دئیے۔

ای پیپر دی نیشن