مری(نامہ نگار خصوصی )ملکہ کوہسارمری میں سیاحت کے فروغ اورعوامی منصوبوں کے آغاز پر مری کی معروف سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیت وہوٹل ایسوسی ایشن مری کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی نے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا مری کے مسائل کوحل کرنے کیلئے فوری فنڈز کی فراہمی اورکام شروع کروانے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کی خستہ حال شاہراہوں کی تعمیرومرمت ،کارپنٹنگ ،پانی کی فراہمی اوردیگر مسائل کے حل کیلئے تجاویز اور خبروں کے ذریعہ و زیراعظم کی توجہ دلائے جانے پر انہوں نے کثیر فنڈز فراہم کردئیے ہیں اورمری کی خوبصورتی کی بحالی اورسڑکوں کی تعمیرومرمت شروع ہوگئی ہے جبکہ دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔ انہوںنیاس اقدام پر قزیر اعظم کو شاندا رالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
مری کے مسائل کوحل کرنے کیلئے فوری فنڈ کا اجرا احسن اقدام ہے ، راجہ عرفان
Apr 22, 2022