زکوٰۃ فنڈ میں خیانت برداشت نہیں کی جائیگی:میرعمرخان مالی

جعفرآباد(نمائندہ خصوصی)رکن صوبائی اسمبلی وسابق وزیرٹرانسپورٹ میرعمرخان جمالی نے کہاہے کہ جعفرآباد کے تمام زکوٰۃچیئرمین ایمانداری فرض شناسی سے مستحق افراد میں زکوٰۃ کی رقم صاف وشفاف طریقے سے تقسیم کریں ۔زکوٰۃ فنڈ کی رقم میں خیانت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار رکن صوبائی اسمبلی وسابق صوبائی وزیر میرعمرخان جمالی نے ڈیرہ اللہ یار میں محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان تقریب برائے تقسیم زکوٰۃ فنڈ،گزارہ الائونس مستحق افراد ضلع جعفرآباد کے مساکین بیوہ یتیم معزورافراد میں فی کس 18ہزار کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ضلعی زکوٰۃ چیئرمین جعفرآباد سکندر سلطان‘ ڈپٹی کمشنرجعفرآباد رزاق خان خجک‘ ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نصراللہ رند سمیت دیگرضلعی افسران مختلف مکتبہ فکرکے افراد صحافی برادری مختلف یونین کونسلوں کے زکوٰۃ چیئرمین مستحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرزکوٰۃ چیئرمین سکندر سلطان نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی کوچاہیے کہ ایم پی اے فنڈز سے خصوصی رقم زکوٰۃ فنڈ کے لیے مختص کرے تاکہ زکوات سمیت مستحق افراد میں وہیل چیئرز سلائی کڑھائی کی مشینیں خرید کران میں تقسیم کی جائیں تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ ہوں ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عمرخان جمالی نے انہیں اپنی طرف سے ہرممکن مدد فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
زکوٰۃ تقسیم

ای پیپر دی نیشن