ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت قیامِ امن بارے ہنگامی اجلاس

Apr 22, 2022

خضدار( نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت قیامِ امن سے متعلق رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید کے موقع پر سٹریٹ کرائمز کی روک تھام، تاجر و خریداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی، مختلف تجاویز و ہدایات کی روشنی میں فیصلہ ہواکہ خضدار شہر و اطراف اور قومی شاہراہ پر پرامن و پرسکون ماحول قائم کرنے کے لئے منظم انداز میں لیویز پولیس و ایف سی کے جوان سکیورٹی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔پیٹرولنگ، سرپرائز و اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رہے گی۔ اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی‘ ڈسٹرکٹ انچارج لیویز خضدار غلام حیدر زہری‘ ایس ایچ او خضدار سٹی محمد افضل زہری‘پولیس سی آئی اے مقبول احمدسمیت اعلیٰ افسران واہلکاروںنے شرکت کی۔اجلاس میںشہر و گردنواح اور قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے موثر نظام قائم کرنے کیلئے اپنے تجاویز پیش کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خضدار سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے اور رہزنی و چوری کے روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ ادا کرنے والے تمام ادارے خضدار کے شہریوں کی امنگوں کے عین مطابق حکمت عملی مرتب کرکے خضدار شہرقومی شاہراہ اور تحصیلوں میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔

مزیدخبریں