گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف و عمران خان کے گلے کا طوق ثابت ہوگا۔عوام عمران خان کی کنٹینر اور جھوٹ کی سیاست سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں ۔تحریک انصاف نے عوام کوایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ مکانوں کے سہانے خواب دکھائے ۔ساڑھے تین سالہ عمرانی اقتدار میں مہنگائی و بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا مسلم لیگ ن تبدیلی سرکار کی تباہی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے خادم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام کو سستے آٹے و دیگر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی ہوچکی ہے ۔مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ، ہمایوں بٹ، خواجہ اکرام لون، افتخار بھولا بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔