قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ قصور کی مین شاہراہوں کی مرمت کا کام بہت جلد شروع ہوجائیگا۔امید ہے جون سے پہلے مین فیروز پور قصور تا مصطفی آباد مکمل ہو جائیگی۔ فیروز پور روڈ کی حالت بہت خستہ ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور خاص کر مریضوں کو قصور تا مصطفی آباد انتہائی اذ یت سے گزرنا پڑتا ہے اسی لئے عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے قصور تا مصطفی آباد کی مکمل ریپیرنگ کیلئے تین کروڑ کی رقم مختص کی ہے جس کا ٹینڈر عید کے فوری بعد لگ جائیگا اور امید ہے 30 جون سے قبل فیروز پور روڈ مکمل ہو جائیگا۔ اسی طرح ضلع کی دیگر مین شاہرات کی ریپیربگ کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے سستے رمضان بازاروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی اور دستیابی جبکہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔