مکہ مکرمہ میں نقلی آبِ زم زم کے 250 کین ضبط کرلئے گئے ۔مکہ میونسپلٹی کارپوریشن کے مطابق مکہ مکرمہ میں میونسپلٹی کارپوریشن کے عملے نے مختلف ریستورانوں، دکانوں اور جنرل سٹورز پر چھاپے مارے ،ان چھاپوں کے دوران نقلی آبِ زم زم کے 250 کین ضبط کئے گئے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق رواں ماہِ رمضان کے 2 عشروں کے دوران 42 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ ادا کر چکے ہیں۔حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے معتمرین اور نمازیوں کو منظم انداز میں عمرہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔