کورونا وائرس ،ملک بھر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،80نئے کیسزرپورٹ

196مریضوں کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 0.37فیصد پرآ گئی،این آئی ایچ

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 80نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،مثبت کیسز کی شرح 0.37فیصد پرآ گئی ۔این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ 8 ہزار 999 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 933 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 196 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 669 ہوگئی ، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 857، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 694، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 422، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 168 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 13 ہزار 560، سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 323، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ای پیپر دی نیشن