حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں ختم قرآن کریم رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو ہوگا۔سعودی اخبار کے مطابق انہوں نے مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم شریف میں ختم قرا?ن تہجد کی نماز میں 29 ویں شب کو ہوگا۔ اس سے قبل حرمین انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مسجد الحرام میں تراویح اور تہجد کی نماز کا ٹائم ٹیبل جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ تہجد کی نماز رات 12 بج کر 45 منٹ اور ختم قرآن رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو تہجد میں ہوگا۔
مسجد الحرام میں ختم قرآن رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو ہوگا، حرمین الشریفین انتظامیہ
Apr 22, 2022 | 15:02