اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری 

Apr 22, 2022 | 15:33

ویب ڈیسک
 اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری 
 اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری 
 اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری 

ہمیں بحیثیت قوم آپس کے اختلاف کو بھلا کر ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، نفرت، انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی مسائل کو حل کرنے کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے،جمہوری قوتوں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں ناقابل فرموش ہیں، آئین کی بحالی کے لئے جمہوری قوتوں کو آمریت کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا، آئین کی بالادستی،جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں راجہ پرویز اشرف کی گفتگو

 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم آپس کے اختلاف کو بھلا کر ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، نفرت، انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی مسائل کو حل کرنے کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے،جمہوری قوتوں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں ناقابل فرموش ہیں، آئین کی بحالی کے لئے جمہوری قوتوں کو آمریت کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری دی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہی ہماری منزل مقصود ہے، آئین ریاست کے ہر شہری کو بنیادی حقوق جمہوریت اور سیکیورٹی کی ضمانت دیتا ہے، آئین کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے، جمہوری قوتوں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں ناقابل فرموش ہیں، آئین کی بحالی کے لئے جمہوری قوتوں کو آمریت کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے گمنام ہیروز نے آئین کے تقدس کے لئے کوڑے کھانے اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں،آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیئے گئے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا،موجودہ پارلیمنٹ چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر ملک کو مسائل سے نکلانے کے لئے کوشاں ہے،ہمیں بحیثیت قوم آپس کے اختلاف کو بھلا کر ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، نفرت، انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی مسائل کو حل کرنے کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں