غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے تشدد سے سے 30 فلسطینی روزہ دار زخمی

نابلس (آئی این پی)فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان گزشتہ شام شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے دوران کم سے کم تیس فلسطینی زخمی ہوئے، جب قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع بیتا قصبے پر دھاوا بول دیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بیتا قصبے میں نوجوانوں کو زہریلی گیس کے بموں اور زندہ گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بیتتا قصبے پر اسرائیلی قابض فوج کے تشدد سے 33 شہری زخمی ہوئے۔میڈیکل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ دو افراد براہ راست زندہ گولیوں سے زخمی ہوئے تھے جب کہ زخمی ہونیوالے 30 شہریوں کو فوری اور موقعے پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے قصبے پر دھاوا بولا باغی نوجوانوں نے قابض فورسز کا مقابلہ پتھراؤ سے کیا، جب کہ قابض فوج نے فائرنگ کی۔اسرائیلی فوج نے  24 اپریل سے "یومِ یادگار" اور "یومِ آزادی" کے موقع پر فلسطینی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے 3 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے جائزوں اور اسرائیلی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بندشیں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر محیط ہوں گی۔بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بندش کے دوران انسانی، طبی اور غیر معمولی معاملات کے لیے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کی منظوری کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔یادگاری دن، اسرائیل کی طرف سے اپنی جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، عبرانی کیلنڈر میں اس سال 25 اپریل کو آتا ہے۔ یوم آزادی، جس پر اسرائیل کی تاسیسی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، 26 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...