گجرات: پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

گجرات (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلے میں بھینس چوری کیس میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈھیروگھنہ میں چند روز قبل بھینسیں چوری کے واقعہ میں پولیس پر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے پر تھانہ رحمانیہ نے ملزم سفیان عرف بلا بٹ سکنہ فتح بھنڈ کو 12روز قبل وزیر آباد سے گرفتار کر رکھا تھا جو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ جبکہ اسی کیس میں ملزم عبدالرحمن، ملزم محمد عرفان اور ملزم محمد عثمان کی گرفتاری چند یوم قبل ڈالی گئی اور مرکزی ملزم کامران تاحال فرار ہے۔ بیٹے کی ہلاکت پر ورثاء پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بھی ہیں اور تھانہ رحمانیہ کے عملہ و آفیسران کے خلاف جعلی پولیس مقابلہ اندراج کا مطالبہ بھی آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ، وزیراعلیٰ پنجاب سے کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...