لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں نامعلوم چور بشارت کے گھر کے تالے توڑ کر 3 لاکھ روپے‘ زیورات اور دیگر اشیائ‘ گارڈن ٹائون میں چار ڈاکو اختر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 12 لاکھ 35 ہزار‘ طلائی زیورات اور موبائل فون‘ باٹا پور میں احمد کے اہل خانہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 3 لاکھ‘ 2 تولے سونا اور موبائل فون‘ کاہنہ میں فاروق کی دکان میں گھس کر 70 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹائون میں ہاشم کی دکان میں گھس کر 25 ہزار روپے اور موبائل فون‘ شمالی چھائونی میں ظہیر اور اس کے بھائی سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں ساحل سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں یاسر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں محسن سے 23 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں طاہر سے 72 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ باٹاپور، مانگا منڈی سے کاریں، کاہنہ، نشتر کالونی ، ٹاؤن شپ، ہنجروال، قلعہ گجر سنگھ، گلشن راوی، شیراکوٹ، سمن آباد، گرین ٹاؤن، رائیونڈ سٹی، غالب مارکیٹ، نشترکالونی، کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور میں متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات سے محروم
Apr 22, 2023