صدر اسلام آباد، زرداری نوابشاہ، بلاول لاڑکانہ، شجاعت، پرویز الٰہی گجرات، فضل الرحمن ڈی آئی خان میں عید منائیں گے 


اسلام آبادگجرات (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) صدر مملکت عارف علوی اسلام آباد اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ فیصل آباد، سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف گوجر خان میں عید منائیں گے۔ سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی گجرات میں عید منائیں گے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے۔ فواد چودھری جہلم ،منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔ شیخ رشید، چوہدری نثار اور نگران صوبائی وزیر جمال ناصر راولپنڈی میں عید کی خوشیاں منائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیریں مزاری اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔
 عید

ای پیپر دی نیشن