کراچی (سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بوہری برادری نے جمعہ کو عید الفطر کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ نماز عید کا مرکزی اجتماع صدر کے علاقے میں بوہری جماعت خانے میں منعقد ہوا جہاں نماز عید الفطر کے بعد ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ بوہری برادری کی نماز عید کی ادائیگی کے دوران صدر میں بوہری جماعت خانے کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جس کے تحت پولیس اور رینجرز کے اہلکار جماعت خانہ کے اطراف تعینات تھے۔
بوہری برادری نے عید الفطر کا تہوار جوش و خروش سے منایا
Apr 22, 2023