کرونا: 20 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد (خبرنگار) قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کرونا  کے 3ہزار 377 ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا کرونا کے 20مریض رپورٹ ہوئے۔ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 59 فی صد رہی۔ ملک بھرمیں کرونا وائرس سے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 127ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کرونا کے 3مریض رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں کرونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 36فیصد رہی۔  لاہور میں کرونا کے 384 ٹیسٹ کئے گئے۔  7مریض رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کی شرح 1عشاریہ 82فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت میں کرونا کے 300 ٹیسٹ کئے گئے۔ 2مریض رپورٹ ہوئے۔ شرح اعشاریہ 67 فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...