سوڈان: فوج، پیرا ملٹری فورسز میں لڑائی جاری، پاکستانی باہر نہ نکلیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس میں لڑائی میں ہلا کتیں 400 سے تجاوز کر گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق سوڈان میں 1500 سے زائد پاکستانی ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ خرطوم میں پاکستانی سفارتخانہ کا واٹس ایپ گروپ پاکستانیوں سے رابطہ میں ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے سوڈان، پڑوسی ممالک میں پاکستانی مشنز کے ساتھ آن لائن کوآرڈی نیشن اجلاس کیا۔ حکومت سوڈان میں پاکستانیوں کے تحفظ اور ممکنہ انخلاء پر کام کر رہی ہے۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے پاکستان میں سوڈانی سفیر سے ملاقات کی اور سوڈان میں بگڑتی صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ امید ہے سوڈانی حکام پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن