علامہ اقبالؒ کا یوم وفات عقیدت سے منایا گیا، وزیراعظم کا خراج تحسین 

Apr 22, 2023


لاہور اسلام آباد ( این این آئی+ خبر نگار خصوصی) پاکستان کے قومی شاعر اور مفکر اسلام علامہ محمد اقبالؒ کا 85 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ علامہ محمد اقبال نے تصور پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا۔ آپ نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں اور 21اپریل 1938ءکو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ان کی 85 ویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں فکر و عمل کی نشونما کیلئے مغربی افکارسے ترجمانی لینے کو ترجیح دی جارہی تھی۔ وہیں مشرق کے ایک عظیم فلسفی، اقبال نے اپنے منفرد فلسفے اور اردو و فارسی شاعری سے امت مسلمہ کو ایک علیحدہ فکری سمت عطا کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی 85 ویں برسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
 اقبا ل ڈے 

مزیدخبریں