لاہور( نیٹ نیوز) زمان پارک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا۔ پی پی 162 لاہور سے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتی کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا عمران خان حلقہ پی پی 162 میں پارٹی ٹکٹ ملک ظہیر عباس کھوکھر کو دیں۔ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا۔ کارکنوں نے پی پی 158 سے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔