لاہور (نمائندہ خصوصی) شاہدرہ میں پتنگ کی دھاتی ڈور کے باعث جھلسنے والا بچہ 7 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سات روز قبل ہائی وولٹیج تاروں پر کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور گرنے سے آگ لگی تھی جس کی زد میں آکر چھت پر کھیلتا ہوا کمسن بچہ حسن علی شدید زخمی ہو گیا تھا جو گزشتہ رات سات روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
شاہدرہ: پتنگ کی دھاتی ڈور سے جھلسنے والا بچہ دم توڑ گیا
Apr 22, 2023