نواز شریف ، سعودی ولی عہد کی ملاقات ، پاکستان کے مسائل ، حل پر تفصیلی گفتگو


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان اور نوازشریف کی ملاقات مثبت رہی۔ جبکہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف نے سعودی قیادت کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
نواز/ ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...