پہلے یادیں ساتھ لاتا تھا اب یادیں چھوڑ کر واپس آیا ہوں: شہروز کاشف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ پہلے یادیں ساتھ لاتا تھا اب یادیں چھوڑ کر واپس آیا ہوں۔شہروز کاشف اناپورنا چوٹی سر کرنے کے بعد عید منانے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔شہروز کاشف نے وطن واپسی پر کہا کہ اب 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والا کم عمر کوہ پیما ہوں۔ میرا ہدف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14چوٹیاں سر کرنے والا کوہ پیما بننا ہے، میں اپنے ٹارگٹ سے تھوڑا ہی دور ہوں لیکن اسے جلد حاصل کر لوں گا۔ اناپورنا چوٹی سر کرنے کا تجربہ بہت مشکل رہا، سرجری کے بعد میں نے پہلی چوٹی سر کی ہے، بہت مشکلات کا سامنا رہا، یہ ہر لحاظ سے بہت مشکل تھا۔ میرے قریبی دوست جان سے گئے کچھ لاپتہ ہیں کچھ کی حالت نازک ہے، میرے لئے سب کچھ بھلانا مشکل ہو رہا ہے۔ گزشتہ برس نانگا پربت پر میں کھو گیا تھا اب دوسرے کھو گئے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ پیچھے لوگوں کے کیا احساسات ہوتے ہیں، اس مرتبہ میں بچ نکلا لیکن میرے باقی کئی دوست نہیں بچ سکے۔ میرے ساتھ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اور ایک بھارتی دوست بھی تھے، میں نائلہ اور ارجن اکٹھے تھے، ایک دوسرے کو بیک کیا اور اسی طرح ہم ریسکیو ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن