مکی آرتھر کی تقرری گائوں میں سرکس کے جوکر کی واپسی :رمیز راجہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سابق چیئرمین نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کو واپس لایا جو بظاہر اپنی کائونٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، ایسا فیصلہ گائوں کے سرکس میں جوکر کی طرح ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں جب سابق چیئرمین رمیز راجہ نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنقید کے نشتر چلاچکے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں انہیں ہٹا کر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو عہدہ سونپا گیا تھا، رمیز راجہ کو سال 2021ء میں عمران خان نے چیئرمین پی سی بی بنایا تھا۔واضح رہے کہ مکی آرتھر نے 2016ء سے 2019ء تک پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن