گوجرانوالہ: عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل 

Apr 22, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ چاند رات کے موقع پر بڑی مارکیٹوں اور شاپنگ مالز پر چھ سو کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ عیدالفطر کے موقع پر اکیس سو سے زائد پولیس افسر و جوان الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی پی او نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں