فوڈ اتھارٹی کا مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے سپیشل آپریشن کا آغاز 

Apr 22, 2023


لاہور (سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے سپیشل آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ لاہور کے تمام بس اڈوں،ٹرمینلز، ریلوے سٹیشن سمیت تمام فوڈ پوائنٹس کابمعائنہ جاری ہے۔ 26فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 9کو جرمانے،17کو اصلاحی نوٹس جاری کر دئیے گے۔ ہوٹل لاری اڈا،حافظ سویٹ لال کھوہ،جھولے لال بابا ٹیکی والا،سندھی چکن بریانی کو جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق اکبر شہزاد کولڈ کارنر،حاجی ہوٹل،حافظ کولڈ کارنراور جھولے لال پان شاپ کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد ڈرنکس کی موجودگی پر جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامات میں مزید بہتری کیلئے 17فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عید کے تین دن سپیشل ٹیمیں اڈوں پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ جاری رکھیں گی مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاغیر معیاری اشیاءکی موجودگی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں