لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ عید تقویٰ ، ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنے ،رب کی کبریائی کے اظہار کے ساتھ خوشیاں اور مسرتیں بانٹنے کا دن ہے۔ عید کی خوشیوں میں کشمیر،فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں اور وطن عزیز کے کمزور و مجبور افراد کو یاد رکھیں۔ دردانہ صدیقی ،ثمینہ سعید ،ڈاکٹرحمیراطارق ، ربعیہ طارق ،ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی،ربعیہ طارق ،عظمیٰ عمران نے عید الفطر کے موقع پر کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور اصلاح کردار کی تربیت کا مہینہ ہے۔
عید کی خوشیوں میں کشمیر،فلسطین ،دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں:خواتین رہنما جماعت
Apr 22, 2023