لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام بھٹی میرج ہال میں 30ویں سالانہ ”فہم دین کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ ”فہم دین کانفرنس“ کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ 28 اپریل جمعة المبارک کو اللہ دنیا بھر میں ”یومِ بحالی آثارِ رسول “ منایا جائے گا۔ آثارِ رسول ا±مت کا حوصلہ اور ہمت بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سے محرومی بہت بڑی محرومی ہے۔ فیصل آباد میں توہین رسالت کی مرتکب ملعون خواتین اور سرائے عالمگیر کے ملعون مرد کے خلاف شرعی کارروائی کی جائے اور امت کو اس پر مطلع کیا جائے۔ بدنامِ زمانہ گیرٹ ولڈرز ملعون آئے دن اپنے ٹویٹس میں توہین رسالت کر رہا ہے۔ اس بارے میں سرکاری سطح پر ایکشن لیا جائے۔ فہم دین کانفرنس میں علامہ فرمان علی حیدری، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، علامہ محمد امانت علی سرداری، علامہ محمد ادریس جلالی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ فیصل علی جلالی، علامہ محمد قاری ممتاز احمد صدیقی، علامہ انیس المجتبیٰ جلالی، علامہ محمد اریب جلالی، محمد منیر بھٹی، الحاج منیر قادری، حاجی محمد کتاب جان جلالی، محمد سجاد جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
28 اپریل کو دنیا بھر میں ”یومِ بحالی آثارِ رسول “ منایا جائے گا:اشرف جلالی
Apr 22, 2023