عید کی خوشیوں میں غرباءومساکین کو شامل کیاجائے:راغب حسین نعیمی 

Apr 22, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عید کی خوشیوں میں غرباءومساکین کو شامل کیاجائے۔ عید الفطر دراصل مسلمانوں کیلئے رمضان کے روزے اور قیام اللیل کا انعام ہے۔ پورا سال رمضان کی طرح گذارا جائے تو دنیا وآخرت کی کامیابی یقینی ہے۔ عیدکی خوشیاں منانے کے اصل حقدار بھی وہی ہیں جنہوں نے اللہ کے حکم کے مطابق پورارمضان گزارا اور اپنے رب رضا کی خاطر ناجائز تو کیا جائز وحلال چیزوں کو بھی اللہ کے حکم پرسرتسلیم خم کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جمعةالمبارک کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ہرمضان المبارک میں ہر کلمہ گو کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عبادات میں دوسروں سے سبقت لے جائے اور حتی المقدور نیکیاں سمیٹے۔ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کیلئے ایک مکمل ٹریننگ سیشن ہے جو انہیں مذہبی، اخلاقی، روحانی، معاشرتی اور ہر لحاظ سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزیدخبریں