لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالتفسیر مولانامحمدکفیل خان کی بڑی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ لٹن روڈ جناز گاہ میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالحدیث مولانا محمد یوسف خان نے پڑہائی جس میں علماء، طلباء،عزیزواقارب اور دیگرلوگوں نے شرکت کی بعد میں مرحومہ کومقامی قبرستان میانی صاحب لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثناءجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان مولاناحافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیرحسن، حا فط خالدحسن اورمولانا مجیب الرحمن نے مولانامحمدکفیل خان کی ہمشیرہ انتقال انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
جامعہ اشرفیہ لاہورکے استاذ التفسیر مولانامحمدکفیل خان کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
Apr 22, 2023