صوفیاءنے سوسائٹی کو امن، بھائی چارے کے جذبے سے آشنا کیا:سیداظفر علی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اوقاف سیّداظفر علی ناصر اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتاؒ دربار کا ر پارکنگ کا آغاز و افتتا ح کرتے ہوئے کہا کہ درگاہیں خدمت خلق کے عظیم مراکز ہیں۔ صوفیاءنے سوسائٹی کو امن، محبت، روداری، اخوت اور بھائی چارے کے جذبے سے آشنا کیا۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل، صوفیاءکے طرزِ زیست پر عمل پیرا ہوئے بغیر ممکن نہیں۔ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور داتاؒدربار کے اردگرد کے مجموعی ماحول کو پاکیزہ اور صاف ستھرا رکھنا اوّلین ترجیح ہے۔ کار پارکنگ کے فعال ہونے سے زائرین کیلئے بہت بڑی سہولت کی بہم رسانی ممکن ہوسکے گی۔ پارکنگ میں سکیورٹی اور سرویلنس کیلئے جدید آلات کی تنصیب کیے گئے ہیں۔ کار پارکنگ کو فعال کرنے کا بنیادی مقصد پیدل چلنے والوں کیلئے راستے کو وسیع اور کشادہ بنانا ہے۔وزیر اوقاف نے مزید کہا کہ سیکرٹری اوقاف کی قیادت میں محکمہ تعمیر و ترقی کی نئی منزل کی طرف گامزن ہے جس میں مقررہ مالی اہداف کا حصول اور تاریخی مساجد و مزارات کی تزئین وآرائش کا کام بھر پور طریقے سے جاری ہے۔میرٹ، شفافیت اور محکمانہ مفاد بنیادی ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...