لاہور(نیوزرپورٹر)قاری سید صداقت علی جاپان میں سفیر پاکستان کی دعوت پر سفارتخانہ پاکستان پہنچے جہاں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کی کمیونٹی اور پاکستان کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے قاری سید صداقت علی کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قاری سید صداقت علی نے اپنی کوششوں سے دین اسلام کے فروغ اہم کردار ادا کیا ہے۔ خصوصی طور پر اسلام اور پاکستان کے سافٹ امیج سے دنیا کو متعارف کرایا ہے جبکہ ان کے پیغام پاکستان سے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی امن کی کوششوں کو مدد ملی ہے۔اس موقع پر قاری سید صداقت علی نے جاپان میں پاکستان کے سفیر کی کمیونٹی اور پاکستان کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موجودہ دورہ جاپان میں کمیونٹی کی ہر خاص و عام شخصیت نے سفیر پاکستان کے بہترین کردار کی تعریف کی ہے جس کے لیے سفیر پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں۔