الوداع ماہ رمضان الوداع

Apr 22, 2023

شاز ملک

شاز ملک 
رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے نور کے ہالے میں لپٹا وقت اشکبار آنکھوں سے ماہ مبارک کو الوداع کہتے ہو? عید کے چاند کی ماہتابی بندیا شب کے ملکوتی ماتھے پرسجا? گا۔۔جو بھی اسے دیکھے گا مسحور ہو گا خوش ہو گا ستارے جوق در جوق ماہتاب کو دیکھنے کے لئیے دوڑے چلیآیئںگے .اور کائنات کی ہر شئے تاروں کی جھرمٹ میں دمکتا ماہتابِ نو کائنات کو نہال کر دے گا قدرت کی آنکھیں مخلوقِ خدا کی عبادات کا نور ہر طرف بکھرا دیکھتی ہیں۔۔مخلوقِ خدا رب کائنات کی محبت کا نور اپنی پیشانیوں میں بسا? اور
ماہِ مقدس کی عبادات کا سرور اپنے دل دماغ و روح میں بسا? شاداں و فرحاں ہے۔۔ یہ رب تعالی سے سچی اور پاک محبت کرنے کا کیف ہے
رب پاک کے محبوب ماہ رمضان کی حْرمت رکھنا اور اِکرام کرنا۔۔اپنے رب کی رضا پر دنیا کی ہر شئے کی لذت سیمخصوص وقت کے لئیے خود کو پرے کر لینے کا انعام ہے۔۔ عید سعید کے مبارک لمحات سے پہلے رب تعالی کے حضور فرض روزے رکھ کر پھر شب کی نفلی عبادات کے نور کے لمحات سے اپنی زندگی کو منور کرنا اور دعاؤں کے پھولوں کی خوشبو سے ہر لمحہ خود کو مہکا? رکھنا ہی افضل عمل لگتا ہے۔ قرآن پاک پڑھا جاتا ہے اور مقدس کتاب کے لفظ لفظ زیر زبر ہیش میں سمٹا نور زبان میں نور کی چاشنی گھول دیتا ہے جس سے زندگی کی پور پور میں طمانیت سکون کا سرور اترنے لگتا ہے یہ سب رمضان المبارک کے ماہ مقدس کی برکات ہیں۔۔ جب شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں اور اہل قبور کا عذاب روک دیا جاتا ہے۔۔رب پاک کی رحمانیت سے ہر طرف نور کی چادر تان دی جاتی ہے فرش تا عرش نورانی برکات کے ہالے میں رہتا ہے اس لیئے ہر بشر حتی المقدور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی کوشش کرتا ہے مغفرت طلب کرتا ہے عذاب جہنم سے رہائی کی دعا کرتا ہے۔۔ بخشش و مغفرت کے ماہ مقدس میں سب کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادات کا نور دل دماغ تن اور روح میں سمیٹ لیا جا? اور دعاؤں کی قبولیت کا یقین رکھتے ہو? تمام حاجات کی عرضیاں رب کی بارگاہ میں پہنچا دی جائیں کیونکہ اسی ماہ مقدس کی مبارک گھڑیوں میں دعاؤں کی عرضیوں پر قبولیت کی مہریں لگائی جاتی ہیں۔۔قسمتوں کے فیصلے تقدیر کی لوح پر رقم کئے جاتے ہیں۔۔ اشک توبہ کے سیلاب میں گناہوں کو بہا دیا جاتا ہے اور ندامتوں کے بوجھ ہٹا کر بے قرار دلوں کو قرار عطا کیا جاتا ہے۔۔ کیونکہ قدرت کا دست ِ شفقت کائینات کی ہر مخلوق پر ہوتا ہے اسی لئیے رب پاک کی اطاعت کرنے ہر برکت اور خیر عطا کی جاتی ہے۔۔وقت کے ہر لمحے میں برکت رکھ دی جاتی ہے رزق کے ہر لْقمے میں برکت اور نور رکھ دیا جاتا ہے فرض اور نفلی عبادات کی برکات جسم و روح اور دماغ کے ریشے ریشے میں رچ بس جاتی ہیں۔۔۔اسی ماہ مقدس میں لیلتہ القدر کی شب جو ہزار راتوں سے افضل قرار دی گء ہے جب فرشتے جوق در جوق رحمتیں بانٹنے کے لئیے زمین ہر اترتے ہیں اور رب کی افضل مخلوق میں خیر بانٹتے ہیں یہ ساری نورانی رحمانی برکات ہیں جو رب پاک کی طرف سے اپنے بندوں کو عطا کی جاتی ہیں۔۔ عید سعید کا دن خوشی منانے کا دن ہوتا ہے جب رب کی اطاعت کرنے پر دلوں میں سرور انبساط کی کیفیات اتاری جاتی ہیں۔۔اور یہ وہ انعام ہے جورب تعالی اپنے روزہ دار عبادت گزار شکر گزار تہجد گزار اور فرماں بردار بندوں کو عطا فرماتا ہے جو زکوتہ دیتے ہیں
عجز سے سر کو سجدوں میں جھکا? رکھتے ہیں معاف کرنے والے۔۔دوسروں کے دکھ درد دور کرنے والے۔۔ نرم خو۔۔ انسانوں پر مہر کرنے والے۔۔ عاجزین۔۔ساجدین۔۔عابدین یہ لوگ ہی تو فلاح پانے والوں میں سے ہیں۔۔۔دل سے دعا? شاز ہے کہ رب تعالی ہم سب کو رمضان المبار ک کے اس ماہ مقدس کی برکات نورانیت خیر سکون عافیت سمیٹنے کی توفیق عطا فرما?۔۔ اوراللہ ربْ العزت ہماری اشکوں میں بھیگی آرزؤں کے لفافوں میں رکھی گئی دعاؤں کی عرضیوں پر نظر کرم فرما کر قبولیت کی مہر لگا دے اور ہماری توبہ قبول فرما کر ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما کر ہمیں اپنے اطاعت گزار بندوں میں شامل فرما لے آمین ثمہ آمین۔۔۔۔

مزیدخبریں