ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقعد ہوئے، ملک میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کراچی میں 4 ہزار سے زائد مقامات پرعیدالفطر کے اجتماعات ہوئے جبکہ اجتماعات کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔شہر قائد میں سب سے پہلے نماز عید سبیل والی مسجد گرومندر میں پڑھائی گئی،علمائے کرام نے اپنے خطبے میں عید الفطر کی فضلیت اور فلسفے پر روشنی ڈالی۔ملک کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔نماز عید کے اجتماع میں بچے اور معمر افراد بھی شامل تھے، نماز عید کے بعد لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک دی۔ملک بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، جڑواں شہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا، صبح سويرے شہر کا موسم خوشگوار رہا۔صدرمملکت عارف علوی، سفارت کاروں، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی