مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف کی قوم کو عید کی مبارکباد

 مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔عسکری قیادت کی جانب سے آج کے دن قوم کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔ 

ای پیپر دی نیشن