سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ننکانہ صاحب احسن فریدکو استحکام پاکستان فاؤ نڈیشن کی طرف سے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا،سی ای او احسن فرید کو ایوارڈ ای لائبریری آڈیٹوریم سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی سطح کی پروقار تقریب میں دیا گیاجس میں صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ نے سی ای او احسن فرید کو میڈل پہنایا اور انکی کارکردگی کو سراہا،تقریب میں بریگیڈیئر وحید الزمان طارق،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور بشیر احمد، پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیوروکریٹ،انتظامی عہدیداران اور نامور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی، استحکام پاکستان فائونڈیشن کی ایوارڈ کمیٹی نے احسن فرید کی اعلیٰ کارکردگی ، مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی ، ضلع بھر میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور شرح خواندگی میں اضافہ سمیت تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر سی ای او ایجوکیشن کا قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے انتخاب کیا۔