موڑکھنڈا:ہیڈ بلوکی روڈپرگندگی کے ڈھیرانتظامیہ کومنہ چڑانے لگے

Apr 22, 2024

موڑکھنڈا(نامہ نگار)موڑکھنڈا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاف ستھرائی مہم ناکام،ہیڈ بلوکی روڈپرتجاوزات کی بھر مار ، گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کو منہ چڑانے لگے۔عوام کاگزرنا محال،شہریوں کاگزرنامحال،تعفن نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ، مختلف امراض پھیلنے لگے،سانس تک نہیں لیاجاتا۔ہیڈ بلوکی روڈ پر ٹریفک جام رہنامعمول بن چکا ہے۔اس بابت چیف آفیسر ننکانہ کوآگاہ کیا گیا ہے مگر ان کے احکام پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے اور موڑکھنڈا ٹاؤن کمیٹی کی ناہلی سے ہیڈ بلوکی روڈجگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر ہیں۔جبکہ صفائی ہم صرف افسران کے فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ ان کی غفلت کی وجہ سے صاف ستھرا پنجاب مہم میں بہتری نہ آسکی چند ایک علاقوں میں صفائی مہم چلانے کے بلند و بانگ کھوکھلے دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ اکثر گلی محلوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر موجود ہیںجس کی وجہ سے ہر وقت تعفن پھیلا رہتا ہے۔ عوام کی وزیر اعلی پنجاب اور اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

مزیدخبریں