جمبر (نامہ نگار) موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امپورٹڈسیاست دانوں کوعوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔حکمرانوں نے انتخابات میں جو وعدے کئے تھے ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ ڈی آئی جی اور سابق امیدوار سوبائی اسمبلی رانا محمد اسلم خاں اور سابق ضلعی ناظم رانا امتیاز خان نے گلزار پیلس میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کو پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر سابق یونین ناظم رانا فیاض احمد خان بھی موجود تھے ریٹائرڈ ڈی آئی جی رانا محمد اسلم خان نے بتایا کہ موجودہ حکمران جب بھی اقتدار میں آتے ہیں عوام کو طرح طرح کے سبز باغ دکھا کر چلتے بنتے ہیں ،کیونکہ ان کا اقتدار میں آ نے کامقصد کرپشن کرو اور جیبیں بھرو تک رہ گیا ہے، ۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے جھوٹے وعدوں کاجو راگ ا ٓلاپ رکھا تھا۔
موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا:رانا محمد اسلم
Apr 22, 2024