شیخوپورہ : واردات کا مقدمہ درج نہ ہونے پر شہری عدالت پہنچ گیا

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈکیتی کی واردات کامقدمہ درج نہ ہونے پرشہری عدالت پہنچ گیا،ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر کی عدالت میں رحمت کالونی نمبر 2گلی نمبر 5کے رہائشی عطیب اللہ کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل نے آرائیانوالہ پلی کے نزدیک فیصل آباد روڈ پر ایجنسی بنا رکھی ہے 8اپریل کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب سائل اپنی ایجنسی پر بانا نصیر احمد کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار دوملزم ایجنسی میں داخل ہوئے جن میں سے ایک نے مجھ سے بوتلوں کے ریٹس پوچھنے شروع کردیئے اور اچانک پسٹل نکال کر میری طرف کردیا اور دوسرے ملزم نے میری لائسنسی رائفل اٹھانا چاہی تو میں سے اسے پکڑ لیا مگر ملزموں نے رائفل چھین کر مجھ پر فائرنگ کردی مگر میں زمین پر گر جانے کے باعث محفوظ رہا تاہم ملزم کا ایک فائر میری دکان میں موجودنصیراحمد کو لگا اسی دوران شہری عثمان اور میرا بھائی حبیب اللہ بھی آگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان رائفل پھینک کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...