برآمدات کا حجم 100ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے 10 سالہ طویل المدت پالیسی ناگزیر :ماہر معاشیات

لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کو برآمدی انڈسٹری کے طور پر ترقی دے کر زرمبادلہ کے مسائل پر قابو پاسکتی ہے۔ برآمدات کا حجم 100ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے 10 سالہ طویل المدت پالیسی ناگزیر ہے۔ہر طرح کی لگژری مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ان خیالات کااظہار  زاہد عتیق  ،فاروق مجید،عاشق علی ،طاہر بشیر ،صولت ستار  اوردیگر مقررین نے ’’پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے نا گزیر اقدامات‘‘کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن