پاکستانی قوم کاسرمایہ کاری کیلئے پیشرفت پر سعودی عرب کی قیادت سے اظہار تشکر 

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل حالات میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے پیشرفت کرنے پر سعودی عرب کی قیادت سے اظہار تشکر کرتی ہے۔ اگر ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کی دنیا میں عزت و توقیر کو بحال کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے جس کیلئے ایک قوم بن کر دن رات محنت کر نا ہو گی۔ پاکستان کے دوست ممالک نے ہر کڑے وقت میں ہمارا ہاتھ تھا ما ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کوششیں کریں تاکہ پاکستان کی معیشت ترقی کرے۔ معاشی میدان میں کامیابی کیلئے ہمیں دن رات ایک کرنا ہوگا۔ خاص طور پر وہ ممالک جو پاکستان سے بعد میں آزاد ہوئے اور معاشی میدان میں ہم سے آگے ہیں ان کے کامیاب ماڈل کو سٹڈی کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن