لاہور(کامرس رپورٹر )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے افغان طالبان دوحہ میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں اور افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکیں۔ گزشتہ روز مسلم خان بنووری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2020 میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانیوالے دوحہ معاہدے میں دونوں جانب سے مختلف وعدے اور یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں۔ معاہدے کا ایک اہم پہلو طالبان کی طرف سے یہ یقین دہانی تھی کہ وہ کسی گروپ یا فرد کے ذریعے افغان سرزمین کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔