سانحہ جھنگ کے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے:شہزاد سعید چیمہ،فاروق سعید 

لاہور(نامہ نگار)سابق رکن پنجاب اسمبلی،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سنٹرل پنجاب شہزاد سعید چیمہ اور سنیئر نائب صدر پی پی پی سنٹرل پنجاب رانا فاروق سعید نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ جھنگ کے 14 سے زائد متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اوران کی داد رسی کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے۔انہوں نے برن سنٹر کا قیام،ایس او پیز کے مطابق ری فلنگ پوائنٹ آبادی سے باہر منتقل کروانے کی اپیل کی ہے۔پیپلز پارٹی قومی اور پنجاب اسمبلی میں بھی جھنگ میں برن سنٹر کے قیام اور ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کو ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کروانے کیلئے لائحہ عمل تیار کروانے کیلئے آواز اٹھائے گی۔

ای پیپر دی نیشن