بلاول بھٹو کی پیشکش میثاق معیشت کی طرف پیش قدمی کی جائے:نرگس فیض ملک 

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو احتجاج کا اکھاڑا بنانے کی بجائے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش میثاق معیشت کی طرف پیش قدمی کی جائے۔اگر ہم ملک میں مفاہمت کی سیاست کی بجائے احتجاج کی سیاست کریں گے تو پھر اس سے ملک مزید مشکلات کا شکار ہوگا۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، پٹرول، گیس کے بحرانون کا حل چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن