لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ، آغا خان یونیورسٹی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف نیورولوجیکل سرجنز نے نیورو سائنسز کے شعبے میں تعلیم، تحقیق اور تربیت میں تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کا مقصد طبی علم کے تبادلے کو بڑھانا، تحقیقی اقدامات کو فروغ دینا اور پاکستان میں نیورو سرجنز کیلئے جدید ترین تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔