لاہور(کامرس رپورٹر )کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پیشکش کی ہے کہ وہ کرغزستان کے تعلیمی شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اور جدید سائنسی خطوط پر استوار کر نے کیلئے اپنی مہارت اور تجربے کا اشتراک کر سکتا ہے۔ گزشتہ روز کرغزستان کے قونصل خانے میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اکہا کہ اس حوالے سے ان کی چیئرپرسن پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر تمغہ امتیاز کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے کرغزستان کو خدمات، مہارتوں اور تکنیکی معاونت کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے تاکہ انکے موجودہ تعلیمی نظام خصوصاً ٹیکنیکل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔