امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے وزیر تعلیم کے اقدامات قابل ستائش :چوہدری سرفراز 

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، اسلم گھمن ،میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفی وٹو ودیگر نے کہا ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں ذاتی دلچسپی لے کر بوٹی مافیا کا قلع قمع کر دیا ہے۔ پرائیویٹ افراد کی بطور نگران عملہ تعیناتی کا خاتمہ احسن اقدام ہے۔ امتحانی معاوضہ کم اور ادائیگی دیر سے ہونے پر اساتذہ بے چینی کا شکار ہیں امتحانی معاوضوں میں بھی کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور امتحانی معاوضوں کی ادائیگی امتحانات کے ختم ہونے پر 30 دن دن کے اندر یقینی بنائی جائے۔ دوسری طرف خواتین اساتذہ کو دور دراز امتحانی ڈیوٹی دینا اور بیمار اساتذہ کو ڈیوٹی سے استثنیٰ نہ دینا سراسر زیادتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن